عالیہ بھٹ کی سابق اسسٹنٹ نے 77 لاکھ کا چونا لگا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سابق پرسنل اسسٹنٹ ویدیکا پرکاش شیٹی کو 77 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے الزام میں ممبئی کی جوہو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ویدیکا نے عالیہ کی پروڈکشن کمپنی ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز اور ان کے ذاتی اکاؤنٹس سے جعلی بلوں اور دستخطوں کے ذریعے پیسے نکالے۔

شعیب ملک کی بیٹے سے ملاقات شدید تنقید کی زد میں

یہ دھوکہ دہی 2022 سے 2024 کے درمیان کی گئی تھی۔ عالیہ کی والدہ اور اداکارہ سونی رازدان نے 23 جنوری 2025 کو پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی۔

ویدیکا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد وہ پانچ ماہ تک پولیس کی گرفت سے بچتی رہیں۔ پھر بالآخر، پولیس نے اُنہیں بنگلورو میں گرفتار کیا۔ 8 جولائی 2025 کو ویدیکا کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے اُنہیں 10 جولائی تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

جب جیا بچن، ریکھا اور امیتابھ کا رومانوی سین دیکھ کر رو پڑیں

پولیس کے مطابق ویدیکا نے جعلی بلز تیار کیے اور عالیہ سے ان پر دستخط کروا کر پیسہ نکالا۔ وہ عالیہ کو بتاتی تھیں کہ یہ اخراجات ان کے سفر، ملاقاتوں اور دیگر انتظامات کے لیے ہیں۔

ویدیکا نے پروفیشنل ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے ان جعلی بلوں کو اصلی دکھایا اور ایک بار عالیہ نے ان پر دستخط کر دیے، تو رقم ان کے دوست کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی اور پھر وہ پیسہ ویدیکا کے پاس پہنچایا گیا۔

اہلیہ نے پُرتعیش زندگی چھوڑ کر میرے ساتھ چال میں رہنا قبول کیا، جیکی شروف کا انکشاف

پولیس نے ویدیکا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ویدیکا کی گرفتاری کے بعد سے اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور ابھی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ اس دوران عالیہ یا ان کی ٹیم نے اس معاملے پر کوئی عوامی بیان نہیں دیا۔

عالیہ بھٹ نے 2021 میں اپنا پروڈکشن ہاؤس ایٹرنل سن شائن پروڈکشنز قائم کیا تھا، جس کا مقصد حقیقت پر مبنی اور دل کو چھو جانے والی کہانیاں پیش کرنا تھا۔ ان کی پروڈکشن کمپنی کی پہلی فلم ’ڈارلنگز‘ تھی، جسے شاہ رخ خان کی ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا گیا تھا۔

عالیہ کی اگلی فلم ’الفا‘ ہے، جو دسمبر 2025 میں ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں عالیہ جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گی اور شارواری واگ بھی اس میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ، عالیہ جلد ہی اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ فلم ’لو اینڈ وار‘میں کام کرتی نظر آئیں گی، جس میں وکی کوشل بھی مرکزی کردار کررہے ہیں۔

Similar Posts