لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو آگ لگنے کے واقعے کے بعد جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔
لندن کے ہیتھروائرپورٹ پرفلائٹ آپریشن جزوی بحال کردیا گیا، کئی گھنٹے بعد پہلی پرواز پہنچ گئی۔ حکام کے مطابق آپریشن کی مکمل بحالی کا کام جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے 1,350 سے زائد پروازیں بند ہوئیں اور لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ہوائی اڈے کے ہفتے کے روز مکمل طور پر کام کرنے کی توقع ہے تاہم ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بندش کا بڑا اثر پڑے گا۔