پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے بھارتی حکومت کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں واشنگٹن کا کوئی کردارنہیں تھا۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں اور جدید دور میں حقیقت جاننے کے لیے صرف کسی کے تبصرے پر انحصار کرنا درست نہیں ہوتا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس کی پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیرخارجہ روبیو نے کہا پاکستان بھارت کی جنگ رکوائی۔

۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں اور جدید دور میں حقیقت جاننے کے لیے صرف کسی کے تبصرے پر انحصار کرنا درست نہیں ہوتا۔

غزہ میں حالات معمول پر لانے کیلئے حماس کو ہتھیار ڈالنا اور مغویوں کی رہائی کو ممکن بنانا ہوگا، ٹیمی بروس

انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگوں کی رائے غلط بھی ہو سکتی ہے، اور اس سلسلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی پاک بھارت مذاکرات میں شریک ہونے کے ناطے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

مودی سرکار کی جانب سے واشنگٹن کے کردار کو نظر انداز کرنے کے دعوے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے بیان نے ان دعووں کی سختی سے تردید کی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ امریکہ نے پاک بھارت جنگ بندی مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

امریکی شہریوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیمی بروس

انہوں نے کہا کہ آرمینیا، آذربائیجان میں امن معاہدے کی کوشش ہورہی ہے۔ صدر ٹرمپ غزہ میں پیش رفت کےحوالے سے پر امید ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی نیتن یاہو سے آج شام ملاقات ہورہی ہے۔ غزہ میں پیش رفت پرٹیمی بروس نےاسٹیوونکوف کابیان پڑھ کرسنایا۔ کہا ہماری توجہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی ہے

Similar Posts