ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں سے مزید تباہی، سیلابی صورتحال برقرار

0 minutes, 0 seconds Read

امریکی ریاستوں ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ سیلابی ریلے سب کچھ بہا لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث نیومیکسیکو میں 2 بچوں سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مون سون بارشوں سے ریوریڈوسو دریا کی سطح بیس فٹ تک بلند ہوگئی۔

ٹیکساس میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ سیلاب کے باعث ہلاکت افراد کی تعداد 119 تک پہنچ چکی ہیں۔ حکام کے مطابق 171 افراد تاحال لاپتا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی ریاست گجرات میں پُل کا ایک حصہ گرگیا، 10 افراد ہلاک، کئی لاپتا

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ جمعے کو ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔

اتوار کے روز، ٹرمپ انتظامیہ نے ٹیکساس میں آنے والے سیلاب کو ”بڑا قدرتی سانحہ“ قرار دیا تھا اور ریاست کی مدد کے لیے وفاقی وسائل کا استعمال شروع کیا۔

روس کا یوکرین پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، میزائل بھی داغ دیے

ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ خاندان آہستہ آہستہ اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں تاکہ نقصانات کا جائزہ لے سکیں، جبکہ مقامی حکام امدادی، بازیابی اور صفائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔

Similar Posts