گرمیوں میں جب آپ اپنی گاڑی کا دروازہ کھولتے ہیں، تو ایسا لگتا ہے جیسے ایک جلتی ہوئی ہوا کی لہر آپ کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے۔ گاڑی کے اندر کی ہوا اتنی گرم ہوتی ہے کہ سانس لینا تک مشکل محسوس ہوتا ہے، نشستیں تو جیسے جل رہی ہوں اور اسٹیئرنگ وہیل تک کو ہاتھ لگانا ممکن نہیں ہوتا۔ لیکن فکر نہ کریں، ایک سادہ سا سائنسی طریقہ ہے جس سے آپ اپنی گاڑی کو چند سیکنڈز میں ٹھنڈا کر سکتے ہیں، اور وہ بھی بغیر اے سی کو چلائے۔
ماہرین کے مطابق، تھوڑی سی ہواداری کا انتظام آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ جب گاڑی سورج میں کھڑی ہوتی ہے، تو اندر کا ماحول ایک بھٹی کی طرح گرم ہو جاتا ہے۔
اس طریقے میں آپ ایک کھڑکی کو تھوڑا سا کھولتے ہیں اور پھر مخالف دروازہ کو چند بار کھول کر بند کرتے ہیں، جس سے تیز گرم ہوا باہر نکلتی ہے۔
گاڑی کے اندر گرم ہوا جمی رہتی ہے اور اسے باہر نکالنا ضروری ہوتا ہے۔ ایک کھڑکی کو تھوڑا سا کھول کر اورمخالف دروازہ کو کھول کر بند کرنے سےایک ”پنکھا“ بن جاتا ہے۔
ہر بار جب آپ دروازہ بند کرتے ہیں، تو آپ دراصل جمی ہوئی ہوا کو کھڑکی کے ذریعے باہر نکالنے میں مدد دیتے ہیں۔ اس عمل میں صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں اور اس سے آپ کے گاڑی کا درجہ حرارت پہلے ہی کم ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ اے سی چلانے سے پہلے۔
یہ کوئی جادو نہیں، بلکہ ہوا کے بہاؤ کا کھیل ہے۔ گاڑی کے اندر گرم ہوا جمع ہو کر رہ جاتی ہے اور دروازہ کھولنے اور بند کرنے سے آپ ہوا کے بہاؤ کو پیدا کرتے ہیں، جس سے باہر کی نسبتاً ٹھنڈی ہوا اندر آتی ہے اور گرم ہوا باہر نکالی جاتی ہے۔
اگرچہ دروازہ کھولنے کا یہ طریقہ بہت مؤثر ہے لیکن گاڑی کے درجہ حرارت کو مزید کم کرنے کے کچھ اورمشوروں پرعمل بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
ونڈ اسکرین اور کھڑکیوں کے لیے سن شیڈزاستعمال کریں
سن شیڈز وہ حفاظتی بیریئرز ہیں جو اندرونی طور پر ونڈ اسکرین اور سائیڈ ونڈوز پر لگائے جاتے ہیں تاکہ سورج کی روشنی کو منعکس کریں اور اس کو آپ کی گاڑی کے اندر داخل ہونے سے روکیں۔ اس سے آپ کے اندرونی حصے کو زیادہ گرم ہونے سے بچایا جا سکتا ہے اور اسٹرنگ ویل اور سیٹوں کو زیادہ گرم ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔
ہم میں سے بیشتر کی گاڑیوں کے اندر سیاہ رنگ کے انٹیریئر ہوتے ہیں جو دیگر رنگوں کی نسبت زیادہ حرارت جذب کرتے ہیں، اس لیے یہ خاص طور پر اہم ہوتا ہے۔
ونڈ اسکرین کے لیے، ایک عکاس فوائل سن شیڈ بہترین کام کرتا ہے جس میں چمکدار سائیڈ باہر کی طرف ہونی چاہیے تاکہ انفرا ریڈ روشنی کو دور کیا جا سکے۔ ونڈوز کے لیے، سن شیڈز اس صورت میں فائدہ مند ہوتے ہیں جب آپ کی گاڑی میں پہلے سے ونڈو ٹنٹنگ نہ ہو۔
کھڑکیاں تھوڑی سی کھولیں
اگر محفوظ ہو تو کھڑکیاں تھوڑی سی کھول کر گاڑی میں ہوا کا گزر پیدا کریں تاکہ حرارت کا اخراج ہو سکے۔
گاڑی اسٹارٹ کرتے وقت تمام کھڑکیاں کھول دیں
اے سی چلانے سے پہلے کچھ دیر کے لیے تمام کھڑکیاں کھول کر گاڑی کی گرم ہوا باہر نکال دیں۔
اے سی کو ”فرش ایئر“ موڈ پر چلائیں
یہ طریقہ ”ریکارکیولیٹ“ موڈ سے تیز ہوتا ہے اور گرم ہوا جلد باہر نکال دیتا ہے۔
آئی پیکس استعمال کریں
آپ کو صرف کچھ آئس پیکس کی ضرورت ہوگی، یا اگر وہ نہ ملیں تو برف جمی پانی کی بوتلیں بھی کارآمد رہیں گی۔
گاڑی کا پنکھا چلائیں، باہر کی ہوا پر سیٹ کریں، اور آئس پیکس کو وینٹس کے سامنے رکھ دیں۔ باہر کی ہوا پہلے ہی تھوڑی ٹھنڈی ہوگی، اور جب وہ آئس پیکس کے اوپر سے گزرے گی تو مزید ٹھنڈی ہو جائے گی۔ یہ ایک مکمل اے/سی یونٹ جتنا مؤثر نہیں ہے، لیکن کچھ نہ ہونے سے بہتر ضرور ہے۔
اسٹیئرنگ وہیل یا نشست پر کپڑا ڈالیں
اسٹیئرنگ وہیل یا نشستوں کو تیز گرم ہونے سے بچانے کے لیے انہیں تولیے یا کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔
گرمیوں میں گاڑی کا اندرونی درجہ حرارت کم کرنے کے لیے یہ سادہ طریقہ نہ صرف وقت بچاتا ہے بلکہ آپ کے اے سی کی کارکردگی میں بھی بہتری لاتا ہے۔
ان مشوروں پرعمل کر کے آپ اپنی گاڑی کو تیز اور مؤثر طریقے سے ٹھنڈا کر سکتے ہیں۔