پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی دینے والے بھارت کو اپنا پانی بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ چین کے ڈیم منصوبے نے بھارت میں خوف کی فضا پیدا کردی ہے اور بھارتی سیاستدان اس منصوبے کا ’پانی کا ایٹم بم‘ قرار دے رہے ہیں۔
بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے وزیراعلیٰ پیما کھنڈو نے چین کے زیر تعمیر میگا ہائیڈرو پاور ڈیم کو بھارت کے لیے ”پانی کا ایٹم بم“ قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر چین نے اچانک پانی چھوڑ دیا تو آسام اور اروناچل کے قبائلی علاقوں میں تباہی مچ جائے گی۔
دہلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا
بھارتی خبر رساں ادارے ”پی ٹی آئی“ کو انٹرویو دیتے ہوئے پیما کھنڈو نے چین کے 137 ارب ڈالر مالیت کے یارلنگ سانگپو ڈیم منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ یہ ڈیم تبت میں دریائے یارلنگ سانگپو (بھارت میں براہما پترا) پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جو کہ دنیا کا سب سے بڑا پن بجلی منصوبہ ہوگا اور اس سے 60 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا ہدف ہے۔
سندھ طاس معاہدے کو پیروں تلے روندنے والے بھارت کے سیاستدان کھنڈو کا کہنا تھا کہ چین نے پانی کی بین الاقوامی تقسیم کے معاہدے پر دستخط نہیں کیے، اور یہی بھارت کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر چین نے پانی ذخیرہ کرکے اچانک چھوڑا تو آسام اور اروناچل پردیش کے قبائل، خاص طور پر آدی قبیلہ، بری طرح متاثر ہوں گے۔
مودی بھارت کی تاریخ کے بدترین وزیرِاعظم قرار
کھنڈو نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس ڈیم کی وجہ سے براہما پترا اور سیانگ دریاؤں کا پانی کافی حد تک خشک ہو سکتا ہے، جس سے آبی قلت پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت صرف احتجاج کر کے خاموش نہیں رہ سکتا، بلکہ اسے اپنی طرف دفاعی حکمت عملی بنانی ہو گی۔ اسی لیے اروناچل حکومت نے ”سیانگ اپر ملٹی پرپز پروجیکٹ“ کی تیاری شروع کر دی ہے تاکہ پانی کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
چین کا ڈیم اور بھارت کی اندرونی کمزوری: سوال چین پر نہیں، خود بھارت پر اٹھتے ہیں
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی اصل کمزوری یہ ہے کہ وہ چین جیسے ہمسایہ ملک کے ساتھ توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ اروناچل پردیش، جسے چین جنوبی تبت قرار دیتا ہے، پہلے ہی تنازع کا شکار ہے اور اب پانی جیسے حساس معاملے میں بھارت کی بے بسی نمایاں ہو رہی ہے۔
مودی اور اڈانی کا اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کی نقالی سے اربوں کی کمائی کا کھیل
چین کا یہ منصوبہ جہاں خطے میں توانائی کے میدان میں خود کفالت کی طرف ایک قدم ہے، وہیں بھارت کے لیے ایک آئینہ بھی ہے کہ پاکستان کا پانی روکنے میں ناکام بھارت نہ صرف عسکری طور پر پیچھے ہے بلکہ اپنے آبی وسائل کے تحفظ میں بھی مکمل طور پر ناکام نظر آتا ہے۔