ہسپانوی خاتون کا انوکھا شوق، انڈوں کے کپ جمع کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

دنیا بھر میں لوگ مختلف اشیا جمع کرنے کے شوقین ہوتے ہیں، لیکن ہسپانوی خاتون ماریا روجاس نے ایک ایسا انوکھا شوق اپنایا جس نے انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

ماریا نے 5,468 انڈوں کے کپ (Egg Cups) جمع کر کے دنیا کی سب سے بڑی کلیکشن کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ان کا نام باقاعدہ طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کیا گیا ہے۔

108 سالہ خاتون نے منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ایگ کپ ایک چھوٹا برتن ہوتا ہے جو عام طور پر اُبلے ہوئے انڈے کو کھانے کے دوران سہارا دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں مختلف رنگ، ڈیزائن اور انداز میں دستیاب ہوتے ہیں اور بعض افراد انہیں بطور کلیکشن جمع کرتے ہیں۔

ماریا کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی منفرد اشیا جمع کرنے کا شوق تھا، مگر انڈوں کے کپ ان کی خاص پسند بن گئے۔

دنیا کی سب سے چھوٹی بکری “کرومبی “نے عالمی ریکارڈ بنالیا

انہوں نے بتایا، ”میرے ہر ایگ کپ کے پیچھے ایک الگ کہانی ہے۔ کچھ مجھے دوستوں نے تحفے میں دیے، کچھ میں نے خود مختلف ممالک سے خریدے۔“

ماریا کی یہ نایاب کلیکشن 30 سے زائد ممالک سے حاصل کردہ ایگ کپ پر مشتمل ہے، جن میں ہاتھ سے بنے، تاریخی، جدید اور عجیب و غریب طرز کے کپ شامل ہیں۔

ان کی محنت اور شوق نے ایک عام سی چیز کو غیر معمولی بنا کر دنیا بھر میں ان کی شناخت قائم کر دی ہے۔

Similar Posts