آپ کی زندگی کا ہر لمحہ اطاعت رسول میں گزرا، یوم علیؓ پر علمائے اکرام کا اظہار خیال

0 minutes, 0 seconds Read

آج نیوز کی سحری ٹرانسمیشن ”باران رحمت“ میں آج خصوصی طور پر شہادت علیؓ ان کی شان وعظمت اور سیرت کے مختلف پہلووں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

پروگرام میں شریک علمائے اکرام نے ان کی شان وعظمت پر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ کی زندگی کا ہر پہلو اطاعت رسول میں گزرا۔ آپ حضور ﷺ سے بے انتہا محبت کرتے تھے۔ حضرت علیؓ اور حضور ﷺ کے درمیان بے مثال محبت تھی۔ ان کی تربیت بھی حضور ﷺ نے ہی کی تھی۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی 6 نصیحتیں

انہوں نے بتایا کہ اللہ نے جن تین شخصیات کو اعلیٰ مقام دیا گیا ہے ان میں خواتین میں حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ، مردوں میں حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ تعالی عنہ اور بچوں میں حضرت علیؓ ہیں ۔

صحابہ اکرام کی حضرت علیؓ سے الفت کے بارے میں علمائے اکرام کا کہنا تھا کہ صحابہ اکرام بھی ان سے بہت محبت کرتے تھے اوران پر اعتماد کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ جب بھی کوئی فیصلہ آتا تو وہ حضرت علی سے ضرور مشورہ لیتے تھے۔ صحابہ کرام سے آپ کی محبت تاریخ میں رقم ہے اور وہ آپ کی اولاد سے بھی اتنی ہی محبت کرتے تھے۔

ہروگرام میں شریک علمائے اکرام نے یہ بھی کہا کہ جب ہم آپ کی زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو زمین سے زیادہ آسمان کے راز معلوم تھے۔

آپ کے اعلی کردار کے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی معترف ہیں جن کا کہنا ہے کہ حضرت علی کی سیرت کا مطالعہ ان کو حیران کردیتا ہے کہ یہ وہ حکمران تھے جو اس بات کو یقینی بناتے تھے کہ رعایا میں سے کوئی بھوکا نہ ہو، پھرخود نوالہ منہ میں ڈالتے۔

ضرب لگنے سے پہلے آپ نے حضرت حسن کو وصیت فرمائی تھی ہمیشہ قرآن پڑھتے رہنا، یتیموں سے اچھا سلو ک کرنا ، اور ہمیش حق کاساتھ دیں اور مسکینوں کو کبھی نہ جھڑکنا۔

علمائے اکرام کا کہنا تھا کہ اگر ہم واقعی حضرت علی سے سچی محبت کے دعویدار ہیں تو ان کی باتوں پر عمل کرنا ہوگا تاکہ معاشرہ میں سدھار پیدا ہو۔

آج ملک بھر میں 21 رمضان کو یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، یوم علیؓ کی مناسبت سے ملک بھر میں مجالس برپا کی گئیں اور جلوس نکالے گئے۔

Similar Posts