کابینہ کمیٹی سے مستقل ہونے والے سول افسران کے لیے بڑا اقدام سامنے آیا ہے، جس کے تحت ایف پی ایس سی کی پوسٹوں پر تعینات افسران کو فارغ کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام سول سرونٹ ایکٹ اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کے قانون کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
تمام متاثرہ افسران کے کیسز کو دوبارہ ایف پی ایس سی کو بھیجنے کی ہدایت دی گئی ہے، تاکہ ان کے تقرر کی قانونی حیثیت کا جائزہ لیا جا سکے۔
ایف پی ایس سی کو امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویوز دوبارہ کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
وزارت قانون سے رائے لینے کے بعد یہ مراسلہ تمام سیکرٹریز کو ارسال کیا گیا ہے، تاکہ اس اہم معاملے پر مزید قانونی مشاورت اور کارروائی کی جا سکے۔