لاہور میں طوفانی بارش، انتظامیہ نے 2 گھنٹے میں سڑکیں کلیئر کر دیں

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور میں آٹھ گھنٹے سے جاری موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، تاہم انتظامیہ نے بارش رکنے کے دو گھنٹے بعد بڑی شاہراہوں سے نکاسی آب مکمل کر لی۔ وزیر ہاؤسنگ اور واسا حکام نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

شہر میں مون سون بارشوں کا زوردار اسپیل جاری ہے، آٹھ گھنٹوں سے موسلا دھار بارش نے زندگی کا نظام متاثر کر دیا۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باوجود، انتظامیہ نے بارش رکنے کے صرف دو گھنٹے بعد بڑی شاہراہوں سے نکاسی آب مکمل کر لی۔ واسا لاہور کے چھ ہزار ملازمین مسلسل فیلڈ میں متحرک رہے۔

ملک بھر میں مون سون بارشوں سے اب تک کتنے افراد جاں بحق ہوئے؟ تفصیلات آگئیں

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کینال روڈ، جیل روڈ، مال روڈ، ایوانِ اقبال، کوپر روڈ اور لکشمی چوک سمیت متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز، ڈی جی واسا پنجاب اور ایم ڈی واسا لاہور بھی موجود تھے۔

شہری حلقوں نے واسا کی کارکردگی کو سراہا، تاہم نشیبی علاقوں میں موجود پانی کی نکاسی کے لیے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا جا رہا ہے۔

ادھر، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاوسنگ پنجاب سلطان طارق باجوہ نے والٹن روڈ اور سی بی ڈی روٹ 47 کا دورہ کیا۔ 178 ملی میٹر بارش کے باوجود والٹن روڈ پر پانی جمع نہ ہونے پر سی بی ڈی پنجاب کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ لاہور میں صبح سے ہونے والی طوفانی بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں کی چھتیں اور درخت گرنے سے تین افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔ بارش کے باعث اسپتالوں میں چھتیں بھی ٹپک پڑیں۔

Similar Posts