محمد صادق خان کا دورہ کابل، افغان عبوری حکومت سے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

0 minutes, 0 seconds Read

افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت پرافغانستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق خان 21 سے 23 مارچ تک کابل کے سرکاری دورے پر ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ہدایت پر کیے جانے والے اس دورے میں محمد صادق خان افغان عبوری حکومت کے ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کے اس دورے کا مقصد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔

Similar Posts