کراچی: بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے واقعات اضافہ، 6 ماہ میں 597 بچے لاپتا

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی ميں بچوں کے اغوا اور لاپتہ ہونے کے واقعات ميں خطرناک اضافہ ہوا ہے بچوں کی گمشدگی پر پولیس اورغیر سرکاری تنظیم کے مشترکہ اعدادوشمار آج نیوز نے حاصل کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے واقعات میں خطرناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 597 بچے لاپتا ہوئے، جن میں سے 579 بچوں کو بازیاب کر لیا گیا، جبکہ 18 سے زائد بچے تاحال لاپتا ہیں۔ لاپتا بچوں کے والدین اپنے جگر گوشوں کی تلاش میں شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔


کراچی: بچوں کے اغوا اور گمشدگی کے واقعات، پولیس چیف متحرک

پولیس اور غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مرتب کردہ مشترکہ اعداد و شمار کے مطابق گمشدہ بچوں میں نومولود سے لے کر 6 سال کی عمر تک کے بچے شامل ہیں۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ گزشتہ ماہ جون میں سب سے زیادہ 126 بچوں کے لاپتا ہونے کی رپورٹس درج کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد ميں ضلع ایسٹ سے 130 بچوں کے لاپتہ ہونے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

کراچی: بچوں کے اغوا میں خطرناک اضافہ، رواں سال 300 بچے لاپتا

سال 2025 کے پہلے ماہ جنوری ميں 108 بچوں کي گمشدگی کي رپورٹ درج ہوئیں، فروری ميں 85، مارچ میں 80 بچے گم ہوئے۔ اپريل میں 103 اور مئی میں 95 کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس زرائع کے مطابق جون میں سب سے زیادہ 126 بچوں کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے واقعات درج ہوئے۔

سندھ : کمسن بچوں سے زیادتی اور تشدد کے واقعات، معصوم بچے عدم تحفظ کا شکار

پولیس کے مطابق بچوں کے لاپتہ ہونے کے زیادہ تر واقعات گلشن اقبال، بلديہ ٹاون اورنگي ٹاون، محمود آباد، نمائش، گڈاپ، ماڑی پور، کورنگی ، لانڈھی، قائدآباد اور گلستان جوہر کے مختلف علاقوں ميں رونما ہوئے۔

رواں سال ميں ڈسٹرکٹ سينٹرل سے 74 ، اور ايسٹ سے 130 بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات پیش آئے۔

اعداد وشمار کے مطاب ڈسٹرکٹ کورنگي سے 52 اور ويسٹ سے 90 بچے اور بچیاں گم ہوئیں، ڈسٹرکٹ کیماڑی سے 68 سٹی سے 39 ساوتھ سے 32 اور ملير سے 112 بچوں کي گمشدگي کي رپورٹ درج کرائي گئیں۔

Similar Posts