پھل پر سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا چہرہ نمودار ہونے کا دعویٰ کرنیوالی خاتون نے خوفزدہ ہوکر عامل بابا کو یاد کرلیا۔
ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق نیکٹرین (آڑو کی ایک قسم) پر سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا چہرہ نمودار ہونے پر خاتون برِج ہولفورڈ خوف سے چیخ اٹھیں اور پھل کو نیچے پھینک دیا۔
رپورٹ کے مطابق گلوسٹرشائر کی رہائشی 53 سالہ خاتون ہفتے کے روز (6 جولائی) کو جب اپنے پھلوں کے ٹوکرے سے اسنیکس تلاش کر رہی تھیں، تو انہیں یہ حیران کن منظر نظر آیا۔
خاتون اس وقت فون پر اپنی ایک دوست سے بات کر رہی تھیں اور ان کا موضوعِ گفتگو بورس جانسن کی اہلیہ کیری جانسن تھا۔
امریکا کی جھیل سے پراسرار ’زندہ چپچپا مادہ‘ دریافت، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
برِج ہولفورڈ نے دعویٰ کیا کہ جیسے ہی میں نے اپنی دوست سے بورس جانسن کا ذکر کیا تو اچانک ان کا چہرہ پھل پر ظاہر ہوگیا۔
خاتون سال 2000 میں حمل کے دوران بریسٹ فیڈنگ اور پانی کی کمی جیسے تجربات پر بات کر رہی تھیں۔ ہم کہہ رہے تھے کہ تب بھی گرمی بالکل ایسی ہی تھی جیسی آج کل برطانیہ میں ہے۔ خاتون کے مطابق میں نے مذاق میں کہا کہ ہم خوش قسمت تھیں کہ اسپتال نہیں پہنچیں، جیسے بورس کی اہلیہ کو جانا پڑا تھا۔ جیسے ہی میں نے ’بورس‘ کہا اور میں نے آڑو کی طرف دیکھا تو اس میں بورس کا چہرہ محسوس ہوا جو مجھے گھور رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پھل پر نظر آنے والی نشانیاں سابق برطانوی سیاستدان کی سامنے سے لی گئی تصویر سے مشابہ تھیں جن میں دو آنکھیں، ناک، منہ اور مخصوص بکھرے ہوئے سنہری بال موجود تھے۔
بچے سانپوں سے کیوں خوفزدہ نہیں ہوتے ؟نئی تحقیق میں انکشاف
خاتون نے بتایا کہ میں یہ دیکھ کر چیخی چلائی اور پھر پھل کو باورچی خانے کی میز پر پھینکا، وہ تھوڑا سا لڑھکا اور جیسے ہی رُکا تو چہرہ غائب ہو چکا تھا۔ اس دوران میں نے فون بھی گرا دیا، اور میری دوست میری چیخیں سن کر گھبرا گئی کہ مجھے ہو گیا ہے۔
بعد ازاں خاتون خوفزدہ ہوگئیں، انہیں سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اسے کھاؤں، فریج میں رکھ دوں یا کسی عامل کو بلاؤں۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون نے عامل کو بلانا چاہا مگر بعدازاں ارادہ بدل لیا۔