مودی کے دور حکومت میں ہندوستانی ہوابازی کی صنعت زوال کا شکار جس کے حوالے سے رائٹرز کی رپورٹ سامنے آئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھارتی ہوابازی کی صنعت میں لاپرواہی اوربدانتظامی بے نقاب کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ائیرلائن ایئرانڈیا کے بوئنگ 787 طیارے کے حادثے میں 260 افراد جاں بحق ہوئے، حادثہ گزشتہ دہائی کا دنیا کا سب سے مہلک فضائی حادثہ قراردیا جا رہا ہے۔
مودی سرکار نے اڈانی گروپ کو نوازنے کیلئے قومی سلامتی کے اصول بھلا دیے
رائٹرز کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیک آف کے فوراً بعد فیول کٹ آف سوئچز بند ہو گئے، جس کے باعث جہاز دونوں انجنوں سے محروم ہو گیا۔
مودی بھارت کی تاریخ کے بدترین وزیرِاعظم قرار
جبکہ انجن کٹ آف سوئچ صرف لینڈنگ یا ایمرجنسی میں بند کیے جاتے ہیں، مگراس پرواز میں ایسی کوئی ہنگامی صورت حال نہیں تھی۔
رائٹرز کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق فیول کٹ آف سوئچز کا ازخود بند ہونا ممکن نہیں، مگررپورٹ میں یہ واضح نہیں کہ ایسا کیسے ہوا۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ نے مودی سرکار کی فضائی نااہلی اور بد انتظامی کو بے نقاب کر دیا مودی سرکار کی خاموشی بھارتی فضائی نظام کی نااہلی اور کمزوری کا ثبوت ہے۔