امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا، جس کا نفاذ یکم اگست سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلے سے متعلق تجارتی خطوط سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیے۔
ٹرمپ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی کیا، جس میں کہا گیا کہ امریکہ اپنی صنعت اور تجارتی مفادات کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی مصنوعات پر یکم اگست سے 30 فیصد ٹیکس لگائیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا بڑا اقدام: محکمہ خارجہ کے 1400 سے زائد ملازمین برطرف
میکسیکو سے آنے والی اشیاء پر بھی یکم اگست سے 30 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔
ٹرمپ کے ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا۔
ٹرمپ کا کینیڈا پر تجارتی دباؤ میں اضافہ، درآمدات پر 35 فیصد نیا ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان
صدر یورپی کمیشن نے کہا امریکا کے ساتھ ٹیرف معاہدے کے لیے پرعزم ہیں تاہم ضروری ہوا تو مناسب جوابی اقدامات کریں گے۔