عوام تیاری کرلیں! محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

0 minutes, 0 seconds Read

ملک بھرمیں بالوں کے ڈیرے ہیں، محکمہ موسمیات نے آج شام سے کل تک پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج شام سے کل تک
مزید بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔

ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔

دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہونے لگا، لیاقت پور میں متعدد گھر دریا برد ہوگئے جبکہ تونسہ میں بستیاں زیرآب آگئیں تاہم سیلاب کے باعث متاثرین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔

اوباڑو رونتی کچے کے علاقے میں 3 خواتین ڈوب گئیں، اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکال لیا جبکہ کمالیہ میں دریائے راوی مل فتیانہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ سے کٹاؤ کا عمل تیز ہوگیا۔

جڑواں شہروں میں بارش، سڑکیں تالاب بن گئی

راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا، کینٹ کے مختلف علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئی جبکہ کٹاریاں اور گوالمنڈی پر پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

راولپنڈی میں کینٹ کے مختلف علاقوں میں سڑکیں تالاب بن گئیں، شالے ویلی سمیت کئی علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، انتظامیہ نکاسی آب کو نکالنے میں ناکام رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جمعرات 17 جولائی تک جاری رہے گا۔

Similar Posts