ملک بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 44 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

ملک بھر میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 44 زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس کو چکری انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آگیا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 41 زخمی ہوگئے۔

لیاقت پور میں موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے، شیخوپورہ میں 2 مختلف حادثات پیش آئے، شیش محل بند روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب تیز رفتار بس نےموٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا، حادثے میں میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

دوسرے حادثے میں فیصل آباد روڈ نواں کوٹ اسٹاپ پر تیز رفتار بس نے رکشے کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔

سندھ کے شہر سانگھڑ میں نواب شاہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، حادثہ 24 چک اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان تصادم سے ہوا جبکہ ٹھل میں 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم سے ایک شخص زخمی ہوگیا، واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

اس طرح ہری پور میں وین اور موٹرسائیکل میں ٹکر ہوگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا جبکہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Similar Posts