کراچی کے مصروف ترین علاقے طارق روڈ پردن دیہاڑے سنار سے تقریباً 4 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کراچی کے علاقے طارق روڈ کے پیش آئی جہاں ڈاکو سنار سے 3 کروڑ98 لاکھ روپے لوٹ کر فرارہوگئے۔
پولیس کے مطابق سنار کا کہنا ہے کہ میں سونا فروخت کرکے صدر صرافہ بازار سے واپس آرہا تھا۔ گاڑی پارک کی دو ڈاکو جو پیدل تھے انہوں نے مجھ پر اور میرے ملازم کے سر پر پستول رکھ کر واردات کی۔
کراچی : رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی، مسلح ملزمان 2 کروڑ لے کر فرار
کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، تین بچوں کا باپ جان کی بازی ہار گیا
واردات ہفتے کی شب 9 بجکر 15 منٹ پر پیش آئی۔ بعد ازاں دو مزید مسلح افراد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر وہاں پہنچے اور چاروں ڈاکو بھاری رقم لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے سی سی ٹی وی ویڈیو نہیں مل سکی، واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش کی جارہی ہے۔