تاجک اسٹار عبدو روزک کو دبئی ایئرپورٹ پر زیرِ حراست رہنے کے بعد مشروط ضمانت پر رہائی مل گئی

0 minutes, 0 seconds Read

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزک کو دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لینے کے بعد مشروط ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدو روزک دو دن پہلے مونٹی نیگرو سے واپس آئے تھے، جہاں دبئی ایئرپورٹ پر انہیں روک کر تفتیش کی گئی۔ ان کی ٹیم نے بتایا کہ عبدو کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ صرف پوچھ گچھ کے لیے روکا گیا تھا۔ شکایت کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

تاجک اسٹار عبدو روزق دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، الزامات پر تاحال خاموشی

ضمانت کے بعد عبدو روزک کو دبئی میں ہونے والے انڈیا انٹرنیشنل انفلوئنسر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کرتے بھی دیکھا گیا، جس کی ویڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی۔

عبدو روزک کی عمر 21 سال ہے اور ان کا قد صرف 100 سینٹی میٹر ہے، جس کی وجہ سے انہیں دنیا کا سب سے چھوٹے قد کا گلوکار بھی کہا جاتا ہے۔ وہ کئی مشہور ویڈیوز، گانوں اور ریئلیٹی شو بگ باس میں بھی نظر آ چکے ہیں۔

عبدو روزک اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور یو اے ای کا گولڈن ویزا رکھتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اب ان پر سفری پابندی عائد ہے اور وہ فی الحال ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔

2024 میں انہوں نے باکسنگ میں قدم رکھا اور برطانیہ میں اپنا ریسٹورنٹ ’حبیبی‘ بھی کھولا۔ اسی سال ان سے بھارت میں ایک کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ بھی ہوئی تھی، لیکن ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔

Similar Posts