الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے حکام کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو اس سلسلے میں خط ارسال کیا ہے۔ اس سے قبل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کے پی اسمبلی کے سیکرٹری کو بھی خطوط بھیجے تھے۔
الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا اسمبلی کے حکام کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کے پرنسپل سیکرٹری اور گورنر خیبر پختون خوا کے پرنسپل سیکرٹری کو خطوط ارسال کرتے ہوئے مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں کی تقسیم ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ
اس سے قبل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کے پی اسمبلی کے سیکرٹری کو بھی خطوط بھیجے تھے، جن میں اپوزیشن لیڈر اور مخصوص نشستوں پر حلف لینے والی خواتین ارکان کے حوالے سے تفصیلات دی گئی تھیں۔
خط میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے بارے میں فیصلہ دیا گیا تھا۔
اس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کے نوٹیفکیشن بھی جاری کیے ہیں۔