بدین میں تیز آندھی اورموسلادھاربارش کے باعث گھر کی چھت اور دیوار گر گئی۔ ملبے تلے دب کر 2 خواتین جاں بحق ہوگی، ادھر قمبرشہداد کوٹ میں بھی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر7مزدور زخمی ہو گئے۔
بدین میں تیز آندھی اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ایک گھر کی چھت اور دیوار گر گئی، ملبے تلے دب کر دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔
دوسری جانب قمبر شہداد کوٹ کے علاقے پیرآباد میں زیر تعمیر مکان کی چھت منہدم ہو گئی جس کے باعث
ملبے تلے دب کر سات مزدور زخمی ہو گئے۔
زخمی مزدوروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔