نوجوان اداکارہ حمیرا کی موت کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے، جہاں ان کی بھابھی ہما سہیل نے الزام لگایا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔ ان کے مطابق حمیرا جیسی حوصلہ مند لڑکی خودکشی نہیں کر سکتی۔
بھابھی نے سوال اٹھایا کہ فلیٹ کی کھڑکی کھلی کیسے تھی؟ یہ واقعہ کئی پہلوؤں سے مشکوک لگتا ہے۔
ہما سہیل نے انکشاف کیا کہ حمیرا کے شوبز میں کام کرنے پر گھر والے ناخوش تھے اور اسی بناء پر گھریلو کشیدگی بھی پائی جاتی تھی۔
حمیرا اصغر کی موت سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع، 63 لوگوں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ
حمیرا اصغر کی موت سے متعلق تحقیقات کا دائرہ وسیع، 63 لوگوں سے پوچھ گچھ کا فیصلہ
اہل محلہ اور قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیرا کئی ماہ سے گمشدہ تھیں لیکن ان کے اہل خانہ نے نہ تو پولیس سے رابطہ کیا اور نہ ہی میڈیا پر کوئی خبر سامنے لائی گئی۔ ہما سہیل کے مطابق خاندان کا رویہ شروع سے سرد اور بے اعتنائی پر مبنی تھا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد معاملہ مزید واضح ہو سکے گا۔