اخروٹ صبح کھائیں یا رات کو؟ جانیں بہترین وقت کون سا ہے؟

0 minutes, 0 seconds Read

اگر آپ دن کی شروعات دماغی چُستی اور توانائی سے بھرپور کرنا چاہتے ہیں تو ناشتے میں اخروٹ شامل کرنا ایک بہترین عادت ہے۔

اخروٹ میں موجود اومیگا-3 فیٹی ایسڈ (ALA)، وٹامن E اور پولی فینولز دماغی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔

کھانے سے پہلے دال میں لیموں نچوڑیں، فائدہ ہی فائدہ ملے گا

ایک تحقیق کے مطابق، صبح تقریباً 50 گرام اخروٹ کھانے سے نہ صرف دن بھر کی یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ تھکن اور ذہنی دھند سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

خالی پیٹ اخروٹ کھانے کے فوائد

صبح سویرے، خاص طور پر نہار منہ، اگر اخروٹ کھائے جائیں تو یہ معدے اور آنتوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہوتے ہیں۔

چمکدار اور صاف جلد کے لیے نیم کا استعمال کیسے کریں؟

اگر آپ اخروٹ کو رات بھر بھگو کر صبح کھاتے ہیں تو اس سے ان میں موجود فائیٹک ایسڈ کم ہو جاتا ہے، جو معدنیات کے جذب ہونے میں رکاوٹ بنتا ہے۔ نیز، بھگوئے ہوئے اخروٹ آنتوں میں مفید بیکٹیریا کی افزائش کو فروغ دیتے ہیں، جس سے نظامِ ہضم بہتر ہوتا ہے۔

رات کو اخروٹ: پرسکون نیند کا راز

اخروٹ میں موجود میلاٹونن اور میگنیشیم نیند کے قدرتی ہارمونس کو متوازن کرتے ہیں، جو سونے سے قبل ذہنی سکون اور جسمانی آرام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اگر آپ نیند میں خلل یا بے چینی کا شکار ہیں تو سونے سے تقریباً 30 منٹ پہلے چند دانے اخروٹ کھانا آپ کی نیند کے معیار کو بہتر کر سکتا ہے۔ تاہم، معدے کی حساسیت رکھنے والے افراد کو چاہیے کہ تھوڑے مقدار میں کھائیں تاکہ پیٹ بھاری نہ ہو۔

دل کی صحت اور وزن کنٹرول کے لیے بہترین انتخاب

روزانہ مناسب مقدار میں اخروٹ کھانے سے دل کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے، کیونکہ یہ خراب کولیسٹرول ایل ڈی ایل کو کم کرتے ہیں اور سوزش کو گھٹاتے ہیں۔

اخروٹ میں موجود فائبر اور صحت مند چکنائی طویل عرصے تک پیٹ بھرا محسوس کراتی ہے، جو وزن گھٹانے میں مدد دیتی ہے۔ خاص طور پر صبح کے وقت ان کا استعمال دن بھر کھانے کی خواہش کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔

اخروٹ کا صحیح استعمال: کب اور کیسے کھائیں؟

اخروٹ کا بہترین فائدہ تب ہی حاصل کیا جا سکتا ہے جب ان کو مناسب وقت پر اور صحیح طریقے سے کھایا جائے۔ کوشش کریں کہ چائے یا کافی سے کم از کم ایک گھنٹہ پہلے اخروٹ کھائیں تاکہ منرلز کا جذب متاثر نہ ہو۔

زیادہ چکنائی والی رات کی غذا کے فوراً بعد اخروٹ کھانے سے گریز کریں، کیونکہ یہ معدے پر بوجھ ڈال سکتے ہیں۔ دن میں 28 سے 50 گرام (تقریباً 3 سے 7 آدھے اخروٹ) کافی ہوتے ہیں۔

اگر آپ کی ترجیح دن بھر کی ذہنی کارکردگی، میٹابولزم یا وزن کنٹرول ہے تو صبح کا وقت بہتر ہے۔ لیکن اگر آپ نیند کے مسائل یا رات کو بےچینی محسوس کرتے ہیں تو اخروٹ کو رات کے معمولات میں شامل کریں۔

ہر فرد کے جسم کی ضروریات مختلف ہوتی پیں، لہذا ان کو سمجھتے ہوئے وقت کا انتخاب کریں۔ اخروٹ ہمیشہ فائدہ پہنچائیں گے، بس طریقہ اور وقت صحیح ہونا چاہیے۔

Similar Posts