پاکستان میں کئی روز بعد سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی

0 minutes, 0 seconds Read

ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں کئی روز کے اضافے کے بعد معمولی کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 73 روپے کمی سے 4014 روپے اور فی اونس نرخ 0.73 ڈالر کم ہوکر 38.30 ڈالر کے ہوگئے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر کم ہوکر 3365 ڈالر فی اونس ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Similar Posts