سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت

0 minutes, 0 seconds Read

سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کرنے کی ہدایت کردی، ہینڈز اور سرسو سمیت 8 این جی اوز نے 8 کروڑ روپے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ حکومت کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 8 این جی اوز کو بلیک لسٹ کردیا، ہینڈز اور سرسو سمیت 8 این جی اوز نے 8 کروڑ روپے کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

سندھ حکومت نے کمیونٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت این جی اوز کو فنڈز فراہم کیے جبکہ پی اے سی نے این جی اوز کی رجسٹریشن اور لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ اسمبلی میں نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں این جی اوز کو اسکل ڈیولپمنٹ کے منصوبوں کے 8 کروڑ کے فنڈز فراہم کیے گئے۔

ریکارڈ فراہم نہ کرنے والی این جی اوز میں ہینڈز، ایس آر ایس او، ہیلپ، اینگرو فاؤنڈیشن، وومن چکڈرین میڈیکل کیئر اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔

ہینڈز کو ایک کروڑ 85 لاکھ روپے فراہم کیے گئے، ایس ار ایس او کو اسکل ٹریننگ کے لیے 2 کروڑ 54 لاکھ فراہم کیے گئے جبکہ ہیلپ کو 2 کروڑ 27 لاکھ روپے فراہم کیے گئے، این جی اوز نے اخراجات کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ مذکورہ این جی اوز کے خلاف ایکشن لے کر بلیک لسٹ کیا جائے جبکہ ایس آر ایس او کے سی ای او نے غریب خواتین سے سود لینے کا اعتراف کر لیا۔

Similar Posts