لاہور کے تاجروں کا ایف بی آر قوانین کیخلاف 19 جولائی کو ہڑتال کی حمایت کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

لاہور کی تاجر تنظیموں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) قوانین کے خلاف 19 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ شک کی بنا پر گرفتاری کا کالا قانون نہیں مانتے، پارلیمنٹیرین کی تنخواہیں، مفت بجلی اورپٹرول ختم کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی تاجر تنظیموں نے ایف بی آر قوانین کے خلاف 19 جولائی (ہفتے کے روز) شٹر ڈاؤن کی کال دے دی۔

صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 37 ڈبل اے اور 21 ایس کے کالے قانون لاگو کیے گئے، شک کی بنا پر گرفتاری سے تاجر کی کی تذلیل ہوگی، جرم کیا یا نہیں لیکن اس پر دھبہ لگ جائے گا،

مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ لاہور کی تمام مارکیٹیں 19 جولائی براز ہفتہ کو بند ہوں گی، سڑکیں بند کرنی پڑیں تو گریز نہیں کریں گے، ایک جانب حکومت کہتی ہے ہیں ملک کو پیسوں کی ضرورت ہے، سینیٹ میں ان کی تنخواہیں، فری بجلی و پیٹرول ختم کیا جائے، بتایا جائے وزیراعظم صاحب آپ کس سے مشاورت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جانب نان فائلر کو اتنی سہولتیں ہیں کہ وہ 10 کروڑ کا کاروبار کر سکتا ہے، حکومت ہمیں بھی پھر نان فائلر ہی سمجھ لے، ہمارے پاس شٹر پاور ہے ہم اس کا بھرپور استعمال کریں گے، ملک کو پیسوں کی ضرورت ہے تو سینیٹ میں ان کی تنخواہیں، فری بجلی و پیٹرول ختم کیا جائے، بتایا جائے وزیراعظم صاحب آپ کس سے مشاورت کرتے ہیں۔

Similar Posts