وفاقی ادارہ شماریات کے مالی سال 2025 کے مطابق پہلے 11 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی ہوئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں گزشتہ مالی سال 2024-2025 کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.21 فیصد کمی ہوئی جبکہ اپریل کے مقابلے مئی 2025 کے دوران صنعتی پیداوار میں 7.39 فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مئی 2025 میں سالانہ بنیادوں پر پیداوار میں 2.29 فیصدا ضافہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 تا مئی2025 فرنیچر شعبے کی پیداوار 58.09 فیصد کم ہوئی، جولائی 2024 تا مئی 2025 شوگر سیکٹر کی پیداوار میں 14.30 فیصد کمی رپورٹ ہوئی۔
اسی عرصے میں مشینری وآلات کی پیداوار میں 35.41 فیصد کمی ہوئی، فیبریکیٹڈ مٹیریل کی پیداوار 15.30 فیصد کم ہوئی ہے ادارہ شماریات نے بتایا کہ الیکٹریکل آلات کی پیداوار 11 ماہ میں 12.74 فیصد کم ہوئی۔
فوڈ شعبے کی پیداوارمیں 2.32 فیصد کمی واقع ہوئی اس کے علاوہ کیمیکل شعبے کی پیداوار میں 4.06 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔
آٹوموبائل کی پیداوار میں 43.94 فیصد اضافہ ہوا، ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 2.79 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 4.74 فیصد اضافہ ہوا، تمباکو سیکٹر کی پیداوار میں 8.85 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔