وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 75 روپے 52 پیسے جبکہ ڈیزل پر 74 روپے 51 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد حکومتی ریونیو کی تسلسل کو یقینی بنانا ہے، تاکہ مالیاتی استحکام برقرار رکھا جا سکے۔ پٹرولیم لیوی میں کسی اضافے کے بغیر قیمتوں میں کیا گیا حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی عکاسی کرتا ہے۔