پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔ نیول چیف نے بحری نگرانی اور آپریشنزز کیلئے ڈرونز، زیرِ آب اور سطحِ آب پر چلنے والی خودکار کشتیوں(بحری ڈرونز) کی اہمیت پر زور دیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے معرکہ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں ، بحری راستوں پر تجارت کی روانی اور بندرگاہوں پر بلا تعطل آپریشنز یقینی بنانے کے اقدامات کو سراہا ۔
نیول چیف نے میری ٹائم ڈومین میں ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
نیول چیف نے بحری نگرانی اور آپریشنزز کیلئے ڈرونز، زیرِ آب اور سطحِ آب پر چلنے والی خودکار کشتیوں(بحری ڈرونز) کی اہمیت پر زور دیا۔
کانفرنس میں نیول چیف کی سربراہی میں پرنسپل اسٹاف آفسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے پاک بحریہ کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے بغیر پائلٹ جدید نظاموں کی ترقی، جن میں ڈرونز، بغیر عملے کے زیرِآب اور سطحی جہاز شامل ہیں، پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ان نظاموں کے استعمال سے نگرانی اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہو گا۔
کانفرنس میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، جہاں آپریشنل، تربیتی اور انتظامی اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کانفرنس نے قومی بحری سلامتی کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں پالیسی سازی اور اسٹریٹیجک پلاننگ پر اہم فیصلے کیے۔