فیڈرل بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ بازی لے گئے سرکاری ادارے پوزیشنزکی دوڑ سے باہررہے، سائنس میں تینوں پوزیشن لڑکیوں نے اپنے نام کرلیں۔

فیڈرل بورڈ آفس میں ہونے والی تقریب میں وفاقی وزیرتعلیم نے بٹن دبا کر نہم و دہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا

سائنس گروپ میں آرمی پبلک اسکول ویسٹریج کی مریم ندیم نے1093 نمبرزلے کرپہلی ، لاہورگرامراسکول کی آمنہ ناصر1087 نمبرز کے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں۔

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

امالہ فاؤنڈیشن اسکول مصریال کی صالحہ ثاقب اوراے پی ایس اٹک کی ہانیہ ایمان وحید نے 1083 نمبرزکے ساتھ مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ہیومینیٹیزگروپ میں ثنا بی بی پہلی، عبد الرحمان نے دوسری اور محمد سفیان احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی پوزیشن ہولڈرطلباء نے مستقبل میں ملک کا نام روشن کا عزم کیا۔ والدین اوراساتذہ بھی مسرت کا اظہارکررہے۔

تقریب میں تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے بورڈ کی جانب سے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا ۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کامیٹرک پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

نتائج کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کا کوئی ادارہ پوزیشن حاصل نہیں کر سکا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تھے۔

انہوں نے طالبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی تعلیمی کارکردگی طلباء سے بہتر ہے ان کا کہنا تھا کہ آج کی تعلیم کے ساتھ ہنر بھی ضروری ہے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے اٹھارہ کروڑ جوان ہماری ضروریات پورا کرنے کیلئے کافی ہیں، آنے والی دس سے پندرہ سال ہم سب کیلئے بہت اہم ہیں، آنے والے دنوں میں دنیا تبدیل ہونے جا رہی ہے،جو لوگ خود میں تبدیلی نہیں لائیں گے ان کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا۔

کامیاب ہونے والے طلبہ طالبات نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والدین اور اساتذہ کو دیا اور ملک پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنے کا ارادہ کیا۔

Similar Posts