پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، گزشتہ روز کی بدترین مندی کے بعد 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
گزشتہ روز بدترین مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 400 پوائنٹس پر پہنچ گیا، مارکیٹ میں مزید بہتری کے لیے سرمایہ کار پُرامید ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3882 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 14 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔