اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جیل میں بہتر سہولیات فراہمی کی بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض کے ساتھ سماعت ہوئی جبکہ جسٹس انعام امین منہاس نے رجسٹرار ہائیکورٹ اعتراض کے ساتھ سماعت کی۔
اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے ایڈووکیٹ ظہیر عباس اور محمد عثمان گل پیش ہوئے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو دی گئی درخواست پر فیصلہ ساتھ نہیں لگا ہوا؟ جس پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے کہا کہ وہ تو درخواست لیتے بھی نہیں ہم نے کوریئر کے ذریعے درخواست جیل حکام کو بھیجی ہے، 2 اپریل کو دی جانے والی درخواست کی کوریئر رسید ہم نے ساتھ منسلک کی ہے۔
بعدازا اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کے وکلا اور فیملی کی آج ملاقات کا دن ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے جبکہ وکلا کی فہرست سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔
فہرست میں سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس چوہدری، مشال یوسف زئی، ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی، آصف نسوانا اور مبشر رحمان کا نام فہرست میں شامل ہے۔
ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 6 وکلاء کی فہرست بھیجی گئی ہے۔