دورہ بنگلا دیش: ٹی 20 سیریز کیلئے قومی اسکواڈ ڈھاکا پہنچ گیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے دو مرحلوں میں بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا پہنچ گئی ہے۔ سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا۔

زرائع کے مطابق گرین شرٹس دو مختلف دستوں کی صورت میں بنگلا دیش پہنچے ہیں۔

قومی ٹیم کا پہلا دستہ بدھ کی صبح ڈھاکا پہنچا، جس میں ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے ہمراہ صائم ایوب، فخر زمان، محمد نواز، ابرار احمد، خوشدل شاہ، فہیم اشرف اور اسپورٹنگ اسٹاف کے ارکان شامل تھے۔

گرین شرٹس کا دوسرا گروپ بدھ کی شام ڈھاکا پہنچا جو صبح کراچی سے روانہ ہوا تھا۔ اس دستے میں محمد حارث، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، سفیان مقیم، حسین طلعت، احمد دانیال، سلمان مرزا اور دیگر معاون عملہ شامل ہے۔

پاکستان اوربنگلادیش کےدرمیان میچز 20، 22 اور24 جولائی کو ڈھاکا کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دورہ بنگلا دیش کے بعد پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیزکےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلئے امریکا روانہ ہوگی۔

Similar Posts