برطانیہ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں کب چلیں گی؟ ترجمان پی آئی اے نے بتا دیا

0 minutes, 0 seconds Read

آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائیٹ ود عامر ضیا میں ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ نے برطانیہ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازوں کی بحالی سے متعلق گفتگو کی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے آج نیوز کے پروگروم ”نیوز انسائیٹ وِد عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگست کے وسط سے برطانیہ کے لیے پی آئی اے کی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

انہوں نے آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور لاہور سے مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے جبکہ کراچی سے لندن کے لیے پروازیں روانہ ہوں گی۔

پاکستانی ائر لائنز کو برطانوی فضاؤں میں اڑان کی اجازت مل گئی

عبداللہ حفیظ نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے نے تمام طیارے تیار رکھے ہوئے ہیں، تاہم 4 سے 5 طیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح پرانے روٹس کی مکمل بحالی میں کچھ مشکلات ضرور ہیں، لیکن ادارہ ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ برطانیہ، پی آئی اے کے لیے یورپ میں سب سے اہم روٹ ہے اور اس کی بحالی سے قومی ایئرلائن کو معاشی طور پر بھی فائدہ ہوگا۔

Similar Posts