کراچی: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، دو دہشتگرد ہلاک، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد

0 minutes, 0 seconds Read

سی ٹی ڈی سندھ نے شہر قائد کراچی کے علاقے آسکانی محلہ، حب ریور روڈ پر حساس کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر شدید فائرنگ کی گئی، جس کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جس سے ان کے کسی بڑے حملے کی منصوبہ بندی کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران سی ٹی ڈی کی ٹیم نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دونوں مبینہ دہشتگردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Similar Posts