شام میں متحارب فریقین نے جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کرلیا، مارکو روبیو کا اعلان

0 minutes, 0 seconds Read

شام میں متحارب فریقین نے جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ شام میں لڑنے والے مختلف گروپوں سے رابطہ ہوا ہے جنہوں نے مخصوص اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ اٹھائے گئے اقدامات آج شام میں خوفناک صورتحال کو ختم کردیں گے۔ تمام شامی فریقین کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپیں ختم کرنے کے اعلان کے بعد فوج نے شہر سویدا سے انخلا شروع کر دیا ہے۔

’یوکرین سے جنگ بند کرو ورنہ۔۔۔‘ ٹرمپ نے روسی صدر کو وارننگ کے ساتھ ڈیڈلائن دے دی

دوسری جانب شام کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں شام پر اسرائیلی حملوں سے متعلق بات ہوگی۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز اسرائیل کے شام پر حملے میں 3 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہوئے تھے۔ حملے میں صدارتی محل اور وزارت دفاع کی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام اور اسرائیل کے درمیان غلط فہمی ہے دونوں سے بات کروں گا۔ بحرین کے ولی عہد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی کنارے میں ہلاک امریکی شہری کے معاملے پر اجلاس بلائیں گے۔

اسرائیلی فوج کا جنوبی شام پر حملہ، خاتون نیوز رپورٹر خوفزدہ، ویڈیو وائرل

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمدالخلیفہ سے تجارت پر بات ہوئی۔ ہم بحرین کے ساتھ تجارت کریں گے۔ ایران مذاکرات کا خواہشمند ہے لیکن ہمیں کوئی جلدی نہیں۔

امریکی صدر نے ٹیرف سے متعلق کہا کہ امریکا میں اربوں ڈالر آئیں گے۔ ہمارا بھارت کے ساتھ بھی جلد تجارتی معاہدہ ہونے والا ہے۔ امریکا جاپان،انڈونیشیا کے ساتھ بھی تجارتی معاہدہ اچھا رہا۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول کو ہٹا دیں گے۔ ان کی جگہ پر اچھی شخصیت کا انتخاب کریں گے۔

Similar Posts