تھانہ روڈالہ کے علاقہ چک نمبر 368 گ ب میں انسانیت کو شرما دینے والا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پانچ سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس جڑانوالہ کے مطابق سفاک ملزمان نے پانچ سالہ فضیلت کو گلا دبا کر قتل کیا اور بعد ازاں اس کی لاش مکئی کی فصل میں پھینک کر موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی جڑانوالہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
جبکہ فرانزک ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے تاکہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا سکیں۔
سی پی او فیصل آباد نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔