کوئٹہ اور قلات میں دہشت گردی کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے

0 minutes, 0 seconds Read

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ اور قلات میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے مقدمات دہشت گردی ایکٹ قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کرلیے۔

سی ٹی ڈی بلوچستان ذرائع کے مطابق کوئٹہ سی ٹی ڈی اور قلات ریجن سی ٹی ڈی نے ہزار گنجی میں بدھ کی شام ہونے والے بم دھماکے اور قلات میں مسافر کوچ پر حملے کے مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ ٗ قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ ہزار گنجی میں بم دھماکے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی جبکہ قلات میں کوچ پر فائرنگ سے کراچی سے کوئٹہ آنے والے باپ بیٹے سمیت 3 قوال جاں بحق جبکہ 13زخمی ہوئے تھے۔

Similar Posts