صیہونی وزیر دفاع نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے شام ایران کشیدگی کے بعد امریکا کا دورہ کیا۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکی وزیر دفاع کی اسرائیلی ہم منصب سے پینٹاگون میں اہم ملاقات ہوئی۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا اسرائیل کی فوجی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری اثاثوں پر حملوں کے احوالے سے تاریخی فیصلہ کیا۔
امریکی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان مزید اتحاد کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے مل کر ایرانی نیوکلئیر پروگرام کو تباہ کیا۔