ہنگو: پولیس کا خوارج کے خلاف بڑا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، ڈی پی او اور ایس ایچ او زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس نے خارجی دہشتگردوں کے خلاف دوآبہ کے مختلف علاقوں میں بڑا آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خارجی ہلاک ہوگئے جبکہ ڈی پی او خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ آپریشن ”زرگیری“، ”شناوڑی“ اور گردونواح کے علاقوں میں کیا گیا۔ کارروائی ڈی پی او خالد خان کی براہ راست نگرانی میں کی گئی، اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار خارجی مارے گئے۔

آپریشن کے دوران ڈی پی او خالد خان اور ایس ایچ او دوآبہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی افسران کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خالد خان کو 4 گولیاں لگی ہیں، جبکہ ایس ایچ او نبی خان معمولی زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو کلیئر کیا جا رہا ہے اور خوارجیوں کے خلاف سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ اس آپریشن کو مقامی سیکیورٹی اداروں کی معاونت حاصل تھی اور یہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔

Similar Posts