قلات میں بلوچستان کانسٹیبلری کے قافلے پرحملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی، قتل اوراقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ حملے میں ڈی ایس پی عبدالرزاق اور سپاہی راز محمد شہید، دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی قلات ریجن کے ایس ایچ او کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔
واقعے کی تفتیش جاری ہے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچستان کانسٹیبلری کے قافلے پر مستونگ کے علاقے چوتو میں جمعہ کے روز دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا۔
حملے میں ڈی ایس پی عبدالرزاق اور سپاہی راز محمد شہید، دو اہلکار زخمی ہوئے تھے۔