ایران کے جنوبی حصے میں ایک افسوسناک حادثے کے دوران مسافر بس الٹنے سے کم از کم 21 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہو گئے۔
حکام اور سرکاری میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حادثے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں بس کو پہاڑی سڑک پر الٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
ایران کی حکومت نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔