سجل علی کو ڈرامے میں منگنی کا لباس دوبارہ پہننا مہنگا پڑگیا

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ سجل علی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔ اس بار وجہ ایک پرانا لباس ہے جو انہوں نے اپنے نئے ڈرامے ”میں منٹو نہیں ہوں“ کے ایک منظر میں زیب تن کیا۔

ڈرامے کے حالیہ جاری کیے گئے ٹیزر میں سجل علی ایک خوبصورت گلابی لباس میں دکھائی دیں، جو ناظرین نے فوراً پہچان لیا۔

نمیر خان کی ڈریم گرل کون؟ اداکار نے بتادیا

یہی لباس سجل نے پہلے اپنی منگنی پر پہنا تھا، اور بعد ازاں وہ اسے نکاح کی ڈنر تقریب میں بھی پہن چکی تھیں۔ اب جب یہ لباس ڈرامے کے ایک جذباتی سین میں دوبارہ نظر آیا، تو سوشل میڈیا صارفین نے فوری ردعمل دینا شروع کر دیا۔

کچھ صارفین نے سجل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ایک نے لکھا۔
“ لگتا ہے سجل ایک روپیہ بھی ضائع نہیں ہونے دیتیں۔“

میرب علی نے عاصم اظہر سے علیحدگی پر خاموشی توڑ دی

دوسرے نے طنزیہ انداز میں کہا،”ایک کے بعد ایک فلاپ پراجیکٹ کے بعد اب توجہ حاصل کرنے کا نیا طریقہ لباس بن گیا ہے؟“

کچھ صارفین کو اس بات پر بھی اعتراض تھا کہ سجل کو نہ صرف اپنے سابق شوہر احد رضا میر کا پہنا ہوا جوڑا دوبارہ پہننے پر کوئی جھجک نہیں، بلکہ اسی ڈرامے میں احد کے والد آصف رضا میر بھی شامل ہیں، جسے بعض نے ”غیر مناسب“ قرار دیا۔

نعمان اعجاز کا معاذ صفدر کے بیوی کے لیے مہنگے تحفے پر ردعمل سامنے آگیا

دوسری جانب کئی مداح اورغیرجانب دارصارفین سجل کے دفاع میں سامنے آئے۔

ایک صارف نے لکھا، ”یہ سجل کی مرضی ہے، وہ جو چاہے پہنیں۔ لباس پر بحث کرنے کے بجائے اصل مواد پر توجہ دیں۔“

ایک اور تبصرہ تھا، ”سجل شاید اُس آدمی کے ساتھ وہ لمحہ دوبارہ جینا نہیں چاہتی تھیں، صرف لباس محفوظ رکھنا چاہتی تھیں اور اس میں کچھ غلط نہیں۔“

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی اداکارہ نے ذاتی زندگی کا عروسی لباس کسی پروفیشنل پراجیکٹ میں دوبارہ استعمال کیا ہو۔ ماضی میں اداکارہ نیمل خاور بھی اپنے نکاح کا لباس مختلف مواقع پر پہن چکی ہیں۔ اس لیے سجل پر تنقید کو بعض نے ”بلاوجہ کی نفرت“ قرار دیا۔

سجل علی اور احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوئی، اور 2022 میں ان کی علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آئیں، جس سے مداحوں کو گہرا صدمہ پہنچا۔ ایسے میں سجل کا وہی لباس دوبارہ پہنا جانا ایک حساس معاملہ بن گیا، جسے ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں دیکھ رہا ہے۔

دوسری جانب ”میں منٹو نہیں ہوں“ ایک میگا بجٹ ڈرامہ ہے جس میں ہمایوں سعید اور سجل علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Similar Posts