ویتنام کے سیاحتی علاقے ہالونگ بے میں خراب موسم کے دوران سمندری میں طوفان کے باعث سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی اور 8 بچوں سمیت 34 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار اکثر سیاح دارالحکومت ہنوئی سے تعلق رکھتے تھے، تاہم ابھی تک ہلاک شدگان کی شناخت سرکاری طور پر نہیں کی گئی۔ ایمرجنسی عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔
لیبیا کشتی حادثہ: جاں بحق 16 پاکستانیوں میں 13 کا تعلق پاراچنار سے ہونے کی تصدیق
ویتنام کی سرکاری خبر ایجنسی نے مقامی انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ کشتی ”ونڈر سی“ پر 48 مسافر اور 5 عملے کے ارکان سوار تھے، جو ہا لانگ بے کی سیر پر نکلی تھی۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 12 افراد کو زندہ بچایا اور 34 لاشیں برآمد کیں۔
چند گھنٹے زیر آب رہنے کے بعد 14 سالہ ایک لڑکا بھی زندہ بچایا گیا، جو کشتی کے الٹے ہوئے حصہ میں پھنس گیا تھا۔ ریسکیو آپریشن میں کئی بچے بھی شامل تھے جن میں زیادہ تر ہنوئی سے تعلق رکھتے تھے۔
کانگو میں کشتی جل کر ڈوب گئی، 50 افراد ہلاک
ہا لونگ بے، جو دارالحکومت ہنوئی سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، ویتنام کا ایک معروف سیاحتی مقام ہے جہاں سالانہ لاکھوں سیاح کشتیوں کے ذریعے سیاحت کرتے ہیں۔
طوفان ویفا، جو اس سال کا تیسرا ٹائیفون ہے، جنوبی چینی سمندر سے ٹکرا کر شمالی ویتنام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے باعث شمالی ساحلی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
طوفان کی وجہ سے ویتنام کے نوئی بائی ایئرپورٹ پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں جہاں 9 پروازیں دیگر ایئرپورٹس کی طرف منتقل کی گئی ہیں اور 3 پروازیں عارضی طور پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔