پنجاب: بڑے دریاؤں میں ممکنہ سیلاب، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور سندھ میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 22 سے 24 جولائی کے دوران ان دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ تمام تر حفاظتی اقدامات فوری مکمل کیے جائیں۔ ریسکیو اداروں کو پیشگی تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے دریاؤں کے کنارے موجود مکانات اور مویشیوں کے انخلا کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس میں خوراک، صاف پانی، طبی امداد اور دیگر بنیادی سہولیات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ادھر ممکنہ خطرے کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جب کہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اطلاع دیں۔

Similar Posts