بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں انتخابی اصلاحات کے لیے جماعت اسلامی کا جلسہ ہوا، خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمان چکرا کر گرگئے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیج پر موجود رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈاکٹر شفیق الرحمان کو اٹھایا، جس کے بعد تقریر دوبارہ شروع کی تو پھر گرگئے۔
رپورٹ کے مطابق طبیعت بحال ہونے پر اسٹیج پر بیٹھ کر خطاب مکمل کیا۔
شفیق الرحمان نے نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہمیں حکومت کرنے کا موقع دیا گیا تو ہم عوام کے خادم بنیں گے، حاکم نہیں۔
بعد ازاں امیر جماعت اسلامی بنگلادیش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
شدید گرمی کے باوجود جلسے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، شرکا نے نشستوں کی تقسیم میں تبدیلی اور متناسب نمائندگی کے نظام کا مطالبہ کیا۔