شادی کا شوق کراچی کے شہری کو ڈاکوؤں کے نرغے میں لے گیا، ڈاکوؤں نے شہری کو ہنی ٹریپ کر کے گھوٹکی بلایا اور اغوا کرلیا۔
شادی کے لیے رشتہ تلاش کرنے والا ایک شہری کراچی سے گھوٹکی کے کچے علاقے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں پھنس گیا۔ متاثرہ شہری نے فیس بک پر رشتہ کی ضرورت کے لیے رابطہ کیا تھا، جس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکوؤں نے اسے ہنی ٹریپ میں پھنسایا اور گھوٹکی بلا کر اغوا کر لیا۔
ڈاکوؤں نے شہری سے لاکھوں روپے کا تاوان طلب کیا، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی۔
پولیس نے چند روز کی محنت کے بعد متاثرہ شہری کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔