کراچی میں مفت میں آم لینا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑ گیا، پھل فروش نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں ایک پولیس اہلکار کو مبینہ طور پر پھل فروش سے مفت میں آم لینے اور بدسلوکی کرنا مہنگا پڑ گیا۔
واقعے کی ویڈیو پھل فروش نے خود بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار پھل فروش کا ترازو اپنے ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہے، جبکہ پس منظر میں تلخ کلامی کی آوازیں بھی سنائی دیتی ہیں۔
 WhatsApp)
ویڈیو میں مزید یہ بھی دیکھا گیا کہ اہلکار کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ موجود نہیں تھی، جس پر عوامی حلقوں میں شدید تنقید سامنے آئی۔
پولیس حکام نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکار کی شناخت الیاس کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں تعینات تھا۔
واقعے کی تصدیق کے بعد اہلکار کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔