ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارتی ٹیم کے انکار پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

0 minutes, 0 seconds Read

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز بھارت کا پاکستان کیخلاف میچ نہ کھیلنے اور بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، بھارتی ٹیم کو نہیں کھیلنا تھا تو پہلے ہی بتا دیتے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہترین چیز کوئی نہیں ہے، جب تک ساتھ نہیں بیٹھیں گے، بات نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کسی کو اگر مجھ سے مسئلہ تھا تو میں اسٹیڈیم ہی نہیں آتا لیکن میچ ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ سابق بھارتی کھلاڑیوں کے انکار کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بھارتی کرکٹرز نے شاہد آفریدی کی موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔

ہربھجن سنگھ، یووراج سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، سریش رائنا اور شیکھر دھون جیسے سابق بھارتی کھلاڑیوں نے کھلے عام پاکستان کے خلاف نفرت آمیز رویہ اپناتے ہوئے اور پاکستان لیجنڈز کے ساتھ میدان میں اترنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں شرمناک شکست

بھارتی کھلاڑیوں کے اس رویے پر انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Similar Posts