علی امین گنڈاپور کے ایک بار پھر وارنٹ جاری، گرفتاری کا حکم

0 minutes, 0 seconds Read

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے خلاف وارنٹ گرفتاری اس وقت جاری کیے جب وہ عدالت کی جانب سے دی گئی ”آخری مہلت“ کے باوجود آج بھی پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

واضح رہے کہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے متعدد بار گنڈا پور کو طلب کیا تھا، تاہم مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔

Similar Posts